24 اگست 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ قوم کو منظم اور متحد کرنا شرعاً وجب کفائیہ ہے اسی طرح وطن کی حفاظت اور دفاع بھی شرعاً واجب ہے.

ابنا: انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سیا سیات کے مرکزی سیکرٹری سید علی اوسط رضوی کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر کراچی بھی کے بانیان مجالس اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ وطن دوستی ہمار ا بنیادی اصول ہے اس لیے مجلس وحدت مسلمین کے تمام پروگراموں میں وطن دوستی کے فروغ پر توجہ دی جاتی ہی ، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں اس سرزمین پر ایسا ماحول پیدا کرنا ہو گا کہ ہم ولائت فقہہ کی راہنمائی سے استفادہ کر سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ولایت فقہہ کی راہنمائی سے مکمل اور بھر پور استفادہ کرنے کے لیے زمینہ سازی کی ضرورت ہے ، انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ۔............

/169